ہمیشہ خدمت خلق‘ دکھی انسانیت کیلئے کام کیا‘ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں: ارشد خان لغاری

ہمیشہ خدمت خلق‘ دکھی انسانیت کیلئے کام کیا‘ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں: ...

صادق آباد (نمائندہ پاکستان )ہمیشہ خدمت خلق اور دکھی انسانیت کیلئے کام کیا ہے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں‘ میرا جینا مرنا اوڑھنا بچھونا حلقہ این (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اے180کے عوام کیلئے ہے آج بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر کھڑا ہوں، عوام کو چایئے کہ وہ تعمیر وترقی خوشحالی کے دور کو شروع کرنے کیلئے 25جولائی کو شیر پر مہریں لگائیں ۔ مسلم لیگ(ن)اپنی کارکردگی کی بناء پر الیکشن کامیابی سے حاصل کر ے گی ۔ ان خیالات کااظہار حلقہ این اے180پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈرقومی اسمبلی کے امیدوار سردار ارشد خان لغاری نے مختلف چکوک اور گاؤں میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ صادق آباد مسلم لیگ(ن) کاگڑھ ہے یہاں کا ایک ایک بچہ مسلم لیگی ہے اور قائد میاں محمد نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں حلقہ کی عوام میرا ساتھ دیں تاکہ کامیابی حاصل کر کے حلقہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغا ز کیا جاسکے۔اس موقع پر میاں فرہاد علی‘میاں ناصر علی ،اشفاق خالق ،محمدامین ،رانا کامران مشتاق ،چوہدری زبیر افضل ودیگربھی موجود تھے ۔

ارشد خان لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر