کہروڑ پکا کی تعمیروترقی میرا مشن‘ منتخب ہوکر مزید میگا پراجیکٹس منظور کرائینگے: عبدالرحمن کانجو
کہروڑپکا(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کو حلقہ 155میں دو بڑی کامیابیاں مل گئیں۔ چیئر مین یوسی ملک احمد نواز اور درگاہ علی سرور کے سجادہ نشین عمر سرور لودھی شہید
(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کانجو گروپ کے قافلے میں شامل۔ منتخب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقیکیلئے مزید منصوبے منظور کرائیں گے۔ شہید کانجو گروپ متحد ہے اور 25جولائی کو کامیابی حاصل کریں گے۔ یہ بات سابق وزیر مملکت اور حلقہ این اے 155کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو نے کہی۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سرکردہ سیاسی شخصیت اور یوسی چیئر مین چیلے واہن ملک احمد نواز اور درگاہ علی سرور کے سجادہ نشین مخدوم عمر سرور خان لودھی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ آج ان شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے 25جولائی کو ہماری کامیابی یقینی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہروڑپکا کو ترقی یافتہ علاقہ بنانا میرا مشن ہے۔ اس موقع پر عاصم خان اتیرا، شیخ مقصود کمال، شیخ افضل، شیخ خالد، ملک سجاد جوئیہ، ملک شاہ محمد جوئیہ، میاں مسعود عاقل جبلہ قریشی، میاں شہباز فخر جبلہ، غلام شبیر شاہ، نواز کمبوہ، ملک عمران خالد، طلحہ جبلہ و دیگر بھی موجود تھے۔