ہمیشہ خدمت کی سیاست کی‘آج سرخرو ہوکر عوام کی عدالت میں پیش ہورہا ہوں: میاں امتیاز

ہمیشہ خدمت کی سیاست کی‘آج سرخرو ہوکر عوام کی عدالت میں پیش ہورہا ہوں: میاں ...

رحیم یارخان ( بیورونیوز)حلقہ این اے 179 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں کامیابی کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بعد کوٹ سمابہ کی ترقی اور یہاں کے عوام کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں سرفہرست رہا‘ الحمداللہ کوٹ سمابہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج‘ سوئی گیس اوردوسری بنیادی سہولتیں فراہم کیں اور آج سرخرو ہوکر کوٹ سمابہ کی عوام کی عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔25جولائی کو ٹ سمابہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ اور مضبوط قلعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار کوٹ سمابہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30سالہ سیاسی کیرئیر میں کبھی ذاتی مفاد کی سیاست نہیں کی‘ عوام کی خدمت اور صرف خدمت میری سیاست کا محور اور میرا سیاسی ایجنڈا ہے۔ کوٹ سمابہ میں گرلز ڈگری کالج کے عظیم منصوبہ کی بدولت اب علاقہ کی ہزاروں طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔ انشاء اللہ 25جولائی کو الیکشن میں کامیابی کے بعد تعمیروترقی اور عوامی فلاح کے مشن کو زیادہ بہتر انداز سے آگے بڑھائیں گے۔

میاں امتیاز

مزید : ملتان صفحہ آخر