جنرل بس سٹینڈ ملتان: غیرقانونی اڈوں کی الاٹمنٹ بارے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے رپورٹ طلب

جنرل بس سٹینڈ ملتان: غیرقانونی اڈوں کی الاٹمنٹ بارے چیف آفیسر میونسپل ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے جنرل بس سٹینڈ پر غیر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

\قانونی اڈوں کی الاٹمنٹ بارے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ چوہدری عاطف رشید نے کمشنر ملتان کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں ولی نام شخص نے 20سال پہلے کرایہ پر ڈی کلاس اسٹینڈ بنایا ہے جس کو ختم ہوئے تقریباً 10سال ہوگئے ہیں۔ میاں ولی کے پاس اب 8گاڑیاں بھی موجود نہ ہیں اور نہ رکن عالم ٹاؤن سے اسٹینڈ کی توسیع کی گئی ہے۔ کارپوریشن انتظامیہ نے بھاری رقم وصول کرکے میاں ولی کا ایک کنال جگہ الاٹ کردی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن ملتان نے ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈی کلاس اسٹینڈ کیلئے جنرل بس اسٹینڈ میں جگہ نہ ہے جس پر کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے ڈائریکٹر گورنمنٹ ملتان کو معاملہ کی تحقیقات کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رپورٹ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر