اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے عوام عمران خان کے بازو بنیں: ظہیر علیزئی

اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے عوام عمران خان کے بازو بنیں: ظہیر علیزئی

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 214ظہیرالدین علیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک میں اقتصادی و معاشی انقلاب لانے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کیلئے میدان عمل میں اتر چکی ہے۔ عوام اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے عمران خان کا بازو بنیں۔ 2018ء کا الیکشن ملک میں ایک انصاف پر مبنی تبدیلی لائے گا جس میں ہر عام و خاص کیلئے ایک ہی پیمانہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 3لودھی کالونی‘ یونین کونسل 4روہتک ہاؤس‘ یونین کونسل 67گلیکسی ٹاؤن یونین کونسل 67سیداں والا بائی پاس‘ نیل کوٹ یونین کونسل 8نوازآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل حسن خان علیزئی نے کہا کہ عوام ملک میں معاشی تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں‘ 25جولائی کو ظہیرالدین علیزئی کو ووٹ دے کر ملک میں انصاف اور کرپشن فری پاکستان کے عمران خان کے ایجنڈے کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر چوہدری جہانزیب ایڈووکیٹ‘ رانا مختار‘ رانا شکیل‘ حمزہ یوسف زئی‘ دانش مشتاق‘ کاشف‘ میجر مجیب احمد خان‘ سلیم بخاری‘ چوہدری آصف ارشاد‘ محمد خان کھوکھر‘ عمران خان بخاری‘ رضوان شاہ‘ لیاقت شاہ‘ ندیم شاہ‘ انیس مہدی‘ اجلال حسن‘ اقبال حسن‘ مہر مظہر عباس‘ محمد اقبال خان‘ شیخ محمد طارق‘ ملک وکی‘ علی خان‘ فیصل ملغانی نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ظہیر علیزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر