خانیوال میں پولیس نے گھر پر حملہ کرنیوالے 3مسلح افراد گرفتار کر کے چھوڑ دیئے: عاشر مالک کا الزام
خانیوال (بیورو نیوز ) ایڈمنسٹریٹر میتھوڈسٹ چرچ ساؤ تھ ایشیا پاکستان عاشر مالک کی رہائش گاہ پر مسلح افراد کا دھاوا ، پولیس تھانہ سٹی نے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق متھوڈسٹ چرچ ساؤتھ ایشیاء پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر عاشر مالک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پادری شمیم برکت اور روبینہ نے ان کی رہائش گاہ پر ان کی غیر موجودگی میں حملہ کروایا جبکہ حملہ آور نجی سکیورٹی کمپنی کی وردیوں میں ملبوس تھے ۔ حملہ آوروں نے گھر میں گھستے ہی احسان اللہ اور پروین جوکہ ملازمین تھے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا جس کے بعد موقع ملتے ہی پروین نے پولیس کو 15 پر مطلع دی اور مجھے بھی واقعہ کی اطلاع دی تو میں نے فوری طور پر مطلع ڈی ایس پی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس تھانہ سٹی خانیوال نے موقع پر پہنچ کر تین مسلح افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے فرار ہونے والے افراد کو گرفتار کرنے کی بجائے تین مسلح ملزمان کو بھی رہا کردیا ۔ متھوڈسٹ چرچ ساؤتھ ایشیا پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر عاشر مالک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کریں ۔
عاشر مالک