ماہ جون میں میپکو کی ریکوری مہم‘ ملتان سرکل سب سے آگے

ماہ جون میں میپکو کی ریکوری مہم‘ ملتان سرکل سب سے آگے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ماہ جون 2018کی ریکوری مہم میں ملتان سرکل کارکردگی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

میں ٹاپ آگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی پیپکو نے بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کو ماہ جون میں 100فیصد ریکوری کا ٹارگٹ دیا تھا۔ اس سلسلے میں میپکو ملتان سرکل نے 100 فیصد سے زائد ریکوری کرلی ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی کی قیادت میں ڈی سی ایم ارشاد احمد ‘ ایگزیکٹو انجینئرز امجد نواز بھٹی‘ مشتاق اٹھنگل ‘ رانا محمد تنویر اور دیگر ایکسین اور ایس ڈی اوز سمیت اہلکاروں نے بھرپور مہم چلائی اور دن رات محنت کرکے 100فیصد سے زائد ریکوری کی جس کے باعث ملتان سرکل ریکوری پراگریس میں میپکو کے سرکلز میں ٹاپ پر آگیا ہے۔

ریکوری مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر