بابا حاجی شیر کا عرس شروع‘ زائرین مقامی افراد کی مشکلات میں اضافہ

بابا حاجی شیر کا عرس شروع‘ زائرین مقامی افراد کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہوکا(نمائندہ پاکستان)عرس بابا حاجی شیر کی 1309 ویں تقریبات آج سے شروع ہوگئیں۔ میٹنگوں کے بعد بھی صورتحال جوں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کی توں صفائی سمیت دیگر انتظامات فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ محکمہ اوقاف کا عملہ عرس کے نام پر فنڈہڑپ کرنے کیلئے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کی آو بھگت میں مصروف انتظامیہ کے دوروں کو بھی خفیہ رکھا جانے لگا ۔تفصیل کے مطابق بابا حاجی شیر کے سالانہ عرس کی 1309ویں تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گا۔ زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے منعقدہ میٹنگوں کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ دربار پر وزٹ کے دوران فوٹو شوٹ کروانے تک ہی محدود ہیں مزار کے ارد گرد اور رہائشی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور بدبو اور تعفن سے زائرین سمیت مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوقاف انتظامیہ نے عرس کے نام پر فنڈز ہڑپ کرنے کیلئے عملی کاموں کی بجائے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کو رام کرنے کیلئے ان کی آو بھگت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آفیسران کے دوروں کو خفیہ رکھ کر زائرین کو ان سے ملنے تک نہیں دیا جاتا زائرین نے محکمہ اوقاف کی جانب سے سہولیات کے فقدان پر سیکرٹری اوقاف ،کمشنر ملتان ڈویژن ،ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے اور نااہل انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عرس

Back t