میپکو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنیکا فیصلہ
ملتان(سٹاف رپورٹر ) میپکو انتظامیہ نے ماہ جو ن کی ریکوری مہم کے دوران پی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
ڈی آئی سی کنکشنوں کے واجبات کلیئر نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کے دوسرے تمام بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو انتظامیہ کے حکم پر ریجن بھر میں بھرپور ریکوری مہم چلائی گئی اور اس دوران بڑی تعداد میں نادہندگان کے کنکشن کاٹے گئے اور پی ڈ ی آئی سی کنکشنوں کے واجبات کی وصولی کے لئے نادہندگان کے زیر استعمال دیگر کنکشن کاٹ دئیے گئے ۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے زیر استعمال مزید کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے اور واجبات وصول کئے جائیں گے۔
کنکشن منقطع