ن لیگ کے وفد کی بہادرآبادآمد، متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات

ن لیگ کے وفد کی بہادرآبادآمد، متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادپرمسلم لیگ (ن) کے وفدکی آمدجس میں رانامشہود،سلیم ضیا اورمرزا اشتیاق بیگ شامل تھے ۔ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان اوررکن رابطہ کمیٹی سیدفیصل سبزواری سے ملاقات کی۔مسلم لیگ(ن) کاوفدکراچی میں ہونیو الی آل پارٹیزکانفرنس کادعوت نامہ لیکرایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادپہنچے تھے یہ آل پارٹیزکانفرنس صاف شفاف انتخابات کے انعقادکے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے منعقدکی جارہی ہے بالخصوص کراچی اورسندھ کے دیگرشہروں میں ایم کیوایم سمیت جن سیاسی جماعتوں کومشکلات کاسامناہے اس کے ازالے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ملکرآواز اٹھائیں گی تاکہ ملک میں صاف شفاف اورغیرجانبدارانتخابات کی رواہموارہوسکے۔ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ کل ہونیوالی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعدجلدکرلیاجائیگا۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر