تحریک انصاف کے تحت سی ویو پر رکشہ ریلی نکالی گئی

تحریک انصاف کے تحت سی ویو پر رکشہ ریلی نکالی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے تحت سی ویو پر رکشہ ریلی ریلی نکالی گئی۔پی ٹی رہنماڈاکٹر عارف علوی، عمران اسماعیل،عبد الرشید گوڈیل سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے اورپارٹی ترانوں پرکارکنان رقص کرتے رہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی مہم کے دوران رکشہ بھی چلایا جس پر کارکنان کی جانب سے زبر دست نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں ہے۔گرفتاریاں کرپشن اورچوری کرنے پر ہورہی ہیں ۔ بہت جلد سندھ میں بسے ہوئے ڈاکوں کی باری بھی آئے گی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم عوام کو کراچی کا برا حال ہے دکھانا چاہتے ہیں ،پی پی ایم کیوایم نے شہر کا کیا حال کردیا ہے۔لوگوں کو کہنا ہے کوئی خطرہ اور دھاندلی کا امکان نہیں اپنا ووٹ تبدیلی کے لئے دیں۔کراچی کو کوئی اہمیتنہیں دی جاتی ہے۔عمران خان کراچی سے الیکشن اس لئے لڑہے ہیں کہ اختیارات شہر کے مئیر کے پاس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب ڈر اور خوف کی فضاختم ہوچکی، 25 جولائی کو تبدیلی کے نشان پر مہر لگائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر