الحاج شیرمت آفریدی کے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت

الحاج شیرمت آفریدی کے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی باراتنا بڑا انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا آزاد امیدوار الحاج شیرمت خان کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ہزاروں گاڑیوں کے قافلے نے مخالف امیدواروں کے اوسان خطا کردئیے حلقہ این اے 43کے آزاد امیدوار جن کا تعلق دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ بازار ذخہ سے ہے اور پہلی بار آذاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں نوجوان لیڈر نے گز شتہ چھ مہینوں سے الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے اور مختلف علاقوں میں شمولیتی پروگرامات اور جلسے کئے لیکن انہوں گز شتہ روز خیبر ذخہ خیل تکیہ کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ منعقد کیا جس میں حلقہ این اے 43کے مخلتف اقوام نے ہزاروں کی تعدا د میں شرکت کی ضلع خیبر کے تجزیہ کاروں کے مطابق تاریخ میں پہلی بارکسی نے اتنا بڑا جلسہ منعقد کیا جلسے میں تیس ہزاروں سے زیادہ افراد نے شرکت کی حلقہ این اے 43کی سیاست میں ہلچل مچا دی گئی ہے جبکہ ہزاروں گاڑیوں کے قافلوں نے مخالف امیداروں کے اوسان خطا کئے جلسے میں پاکستان جسٹس ڈیموکرٹیک پارٹی کے امیدوار بھی شیر مت خان کے حق میں دستبردار ہو گئے جبکہ جمرود کے بااثر شخصیت اور ملک عطااللہ جان کوکی خیل کے بیٹے نے بھی شیرمت خان کی حمایت کا اعلان کیا اسی طرح ملک عبد اللہ خان اور بہادر شیر نے بھی شیر مت خان کے جلسے میں شرکت کر کی ان کی حمایت کی بڑے جلسے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر