خدیجہ بی بی کا سید قاسم جان کی وفات پر اظہار تعزیت

خدیجہ بی بی کا سید قاسم جان کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملاکنڈ خدیجہ بی بی نے اے این پی چترال کے سابق ضلعی صدر مظفر علی شاہ جان کے بھائی (ر) صوبیدار میجر سید قاسم جان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، انہوں نے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔