پولیس فورس پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے مستعدہے:ندیم شہزاد

پولیس فورس پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے مستعدہے:ندیم شہزاد

چارسدہ (بیورو رپورٹ) پولیس فورس پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے مستعد ہے ، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، پائیدار امن کیلئے عوام سمیت میڈیا کی معاونت ضروری ہے،عوام کو تھانہ جات کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، جنرل الیکشن کے سیکیورٹی کے حوالے سے تمام پلان مرتب کئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر سید ندیم شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کی حفا ظت کے غرض سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ہمیشہ مستعد رہے گی اور عوام کی جان و مال کے حفاظت کے حوالے سے کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں ہو گی اور اس سلسلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے یہی نہیں بلکہ تھانہ جات میں اصلا حات کو لاگو کرکے عوام کو تھانہ جات کی سطح پر انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے اور پولیس فورس کو عوام کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنے کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا انھوں نے جنرل الیکشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تمام پلان مرتب کئے گئے ہیں اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابند ی لگادی گئی ہے تاکہ الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے انھوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں سزا و جزا کا عمل بھی جاری رہے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ترقی سمیت تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے اور عوام کے ساتھ نا انصافی سمیت دیگر افعال میں سستی دکھانے والے اہلکاروں کو لائن حاضر کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ چونکہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کا درجہ حاصل ہے اس لئے تمام صحافی مثبت صحافت کو فرو غ دیتے ہوئے جرائم کی نشاندہی کیلئے پولیس فورس کے ساتھ معاونت کریں تاکہ چارسدہ کو جرائم سے پاک ضلع بنا کر دیگر اضلاع کیلئے ماڈل بنایا جا سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر