پیسوں سے ووٹ حاصل کرنا ضمیر فروشی ہے ‘ ارشاد حسین

پیسوں سے ووٹ حاصل کرنا ضمیر فروشی ہے ‘ ارشاد حسین

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) سابق آئی جی پولیس اور حلقہ این اے 46 پاراچنار سے قومی اسمبلی کے امیدوار سید ارشاد حسین نے کہا ہے کہ پیسوں پر ووٹ حاصل کرنا ضمیر فروشی ہے اور وہ کبھی اس قسم مہم کا حصہ نہیں بنیں گے نظریات اور قابلیت کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرکے علاقے سے پسماندگی بے روزگاری اور مسائل کا خاتمہ کروں گا پاراچنارمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی پولیس اور امیدوار این اے 46 سید ارشاد حسین نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد حلقے سے بے روزگاری اور پسماندگی ختم کرنا ہے اور گوناگوں مسائل سے عوام کو چھٹکارا دلانا ہے ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ جو لوگ پیسوں کا استعمال کرکے ووٹ حاصل کرتے ہیں وہ ووٹ کا حصول نہیں بلکہ ضمیر فروشی ہے اور وہ کبھی غیر قانونی طریقے سے پارلیمنٹ میں جائیں گے اور نہ ہی اس قسم کوششوں کی اجازت دیں گے کیونکہ جو لوگ غیر قانونی طریقوں سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ پہنچ جائیں وہ ملک و قوم کی خدمت نہیں کرسکتے سابق آئی جی ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ نہ صرف دوران ملازمت ملک و قوم کی خدمت کی ہے بلکہ مرتے دم تک مٹی کا وفادار رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر