تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے 6بچے باہر نکل آئے
بنکاک(صباح نیوز)تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث غار میں پھنسے 13 افراد کے گروہ میں سے 6 بچے 15 روز بعد بازیاب کرالیے گئے۔پہلے 2 لڑکوں کو تھام لوانگ غار کی پیچیدہ، تنگ اور جان لیوا 4 کلومیٹر سے زائد کے راستوں سے باہر نکالا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کانگ کیپ ٹنٹروانٹ کا کہنا تھا کہ دو افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید 2 جلد باہر آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مزید 2 نوجوان بیس کیمپ میں پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ پیدل چلتے ہوئے باہر آئیں گے۔غیر ملکی غوطہ خوروں اور تھائی نیوی سیلز نے اتوار کے روز صبح سویرے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو نکالنے کے لیے انتہائی خطرناک آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ریسکیو سربراہ نے غار کے مقام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غار میں پھنسے نوجوان ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں 23جون کو وائلڈ بورس فٹبال ٹیم کے 12 بچے اپنے کوچ کے ہمراہ سیر کے لیے وہاں کے مشہور غاروں میں گئے لیکن اس دوران بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے وہ پھنس گئے۔جب 24 گھنٹوں تک ان بچوں اور کوچ کا کچھ پتہ نہ چلا تو ان کو ڈھونڈنے کا عمل شروع کیا گیا اور تقریبا دو دن بعد پتہ چلا کہ یہ بچے غار میں گئے اور سیلاب کا شکار ہو گئے۔
تھائی لینڈ
Back t