صوابی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ

صوابی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ

ضلع خیبر(بیوروپورٹ)لنڈیکوتل کی فلاحی تنظیموں ،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے علاقے میں پانی کی قلت،بجلی لوڈشیڈنگ اور ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف نہ ختم ہونے والا احتجاجی مظاہروں کا اعلان۔مظاہرین نے محکمہ صحت ،ٹیسکو،پبلک ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے تھے جن پر ان کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔تحصیل لنڈیکوتل میں خیبر یوتھ فورم،عوامی جرگہ،لنڈیکوتل فلاحی تنظیم،ہمدرد فاونڈیشن اور رنڑا فاونڈیشن ، سیاسی جماعتوں اور سول سائٹی متحد ہوکر علاقے میں پینے کی پانی کا بحران،ناروا لوڈشیڈنگ اور ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف تحریک شروع کر نے کا اعلان کیااور کہا کہ جب تک عوام کو مذکورہ ضروریات فراہم نہ ہو ں تب تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہیگامظاہرے سے خطاب کے دوران عامر افریدی،ملک نادار شاہ افریدی،اختر علی شینواری، قاری شاکر شینواری، عبدالرازق،وقارافریدی،مجیب شینواری اور مینہ وال شینواری نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ حلقے کے انتخابی امید وار اپنے جلسوں اورمنشور میں پانی ،بجلی اور صحت کا ذکر تک گوارہ نہیں کرتے جبکہ وہ اپنے مفادات کیلئے انتخابی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں پانی کی بحران نے علاقے کے باپردہ خواتین کو بھی گھر سے نکلنے پر مجبور کر دیابجلی کی لوڈشیڈنگ کیوجہ سے سارے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں تحصیل کی لاکھوں کی آبادی کے لئے واحد ہسپتال شفاخانہ حیوانات کامنظر پیش کر رہا ہے ہسپتال میں ایمر جنسی کیسزکے دروان کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے عوام کو اپنے ایمر جنسی مریض مجبوراپشاور ہسپتالوں کو منتقل کر ناپڑتا ہے زچکی جیسے حساس کیس کے لئے لیبر روم میں عدم سہولیات کی بناء پر لیڈی ڈاکٹر ایسے کیسز پرائیویٹ طور پراپنے نجی کلینکس میں حل کر تے ہیں مظاہرین نے محکمہ صحت ،ٹیسکو،پبلک ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر