نواز شریف کے خلاف فیصلہ سیاسی،یہ اقامہ ٹو ہے ،پرویز رشید

نواز شریف کے خلاف فیصلہ سیاسی،یہ اقامہ ٹو ہے ،پرویز رشید

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ سیاسی ہے یہ اقامہ ٹو ہے، نواز شریف کو نہ ماننے پر سزا ملی، نواز شریف چوہدری نثا کی طرف سے جنرل ظہیر اسلام کو فےئر ویل شیلڈ دینے پر برہم ہوئے اور کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے کروانے والوں کو شیلڈ کیوں دی ہم فوج سے نہیں کچھ فوجیوں کے سیاست کرنے پر اعتراض ہے۔ نثار بچوں سے سیاست نہ کرنے کا کہتے تھے اب ان کا مقابلے میں ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ عدالت کا نہیں سیاست کا ہے۔ سیاست کے فیصلے چیلنج ہوتے ہیں سیاست کے فیصلوں کو سیاسی کارکن رد کرتے ہیں یہ ہم سب کا حق ہے انہوں نے یہ فیصلہ اقامہ ٹو ہے جن فیصلوں کو شک کی نطر سے دیکھا جائے ان کے پیچھے کار فرما ہاتھ تلا ش کیا جاتا ہے۔ نواز شریف کچھ باتیں نہ ماننے کی سزا دینے کی چوہدری نثار کی بات درست ہے نثار بھی یہی کہ رہے ہیں کہ فیصلہ میرٹ پر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم فوج سے لڑتے نہیں ہیں کون پاکستانی اپنی فوج سے لڑتا ہے۔ مگر فوج کے کچھ حضرات سیاست میں حصہ لیں اور سیاستی مقاصد رکھتے ہوں تو ان کو روکنا اور کہنا لڑائی نہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ظہیر اسلام کو ریٹائر ہونے پرا یک شیلڈ دی تھی ہماری جماعت یہ سمجھتی ہے کہ ظہیر اسلام دھرنے کی پشت پناہی کرتے تھے تو نثار سے کہا گہا کہ کن خدمات پر انہیں شیلڈ دی گئی۔ نواز شریف نے نثار کو اس طرح کی باتوں سے روکنے کی کوشش کی

پرویز رشید

مزید : پشاورصفحہ آخر