ضلعی ممبر لطیف خیبر یار اے این پی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

ضلعی ممبر لطیف خیبر یار اے این پی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر پاکستان ) نیشنل یو تھ آرگنا ئزیشن یوسی دامن کو ہ سے ضلعی ممبر لطیف خیبر یار اے این پی کے بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ این اے22سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند اور پی کے 54سے نامزد امیدوار ممتاز خان مہمند کی حما یت کر نے کا اعلان۔میڈیا کلب تخت بھائی میں نیشنل یو تھ آرگنا ئزیشن کے عہدے اور بنیا دی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر تے ہو ئے یو سی دامن کو ہ تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے لطیف خیبر یارولد حاجی عبدا للہ نے کہا کہ ان کے باپ دا دا کا تعلق بھی اے این پی سے تھا۔ میں خود گزشتہ دس سالوں سے اے این پی میں سر گرم عمل تھا لیکن اے این پی اور ان کے قا ئدین سے ما یو س ہو کر پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ میں این اے22سے مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار جمشید خان مہمند اور ان کے بھائی ممتاز خان مہمند کی علا قے کے لیئے بے لوث خدمت اور کا رکردگی سے متا ثر ہو کر ان کی بھر حما یت کا اعلان اور عنقریب مسلم لیگ (ن) میں با قاعدہ شمو لیت کا اعلان کرونگا جو میرے دل کی آواز ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر