ڈیرہ، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن15ملزمان گرفتار

ڈیرہ، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن15ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ )پروآپولیس کاخانہ شریف اورٹاؤن پولیس کا رکنو میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ‘درجنوں بندوقیں وسینکڑوں کارتوس برآمدکرکے 13ملزمان گرفتارکرلیے ‘پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پروآپولیس نے خانہ شریف میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران سات میں سے چھ ملزمان عزیز جاوید ، رحمت اللہ ، فداحسین ، فضل الرحمان ،جمعہ اورحمزہ کو گرفتارکرکے ان سے 3بندوق ،2رائفل،ایک رائفل ، ایک پستول اور62کارتوس برآمدکرلیے ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ٹاؤن پولیس نے بھی رکنومیں سرچ آپریشن کے دوران 14میں سے7ملزمان گرفتارکرکے ان سے 4بندوق ،8رائفل ،2رپیٹر اور230کارتوس برآمدکرلیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر