ہمارے انتخابی دفاتر پر حملے کئے جار ہے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کا الزام

ہمارے انتخابی دفاتر پر حملے کئے جار ہے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کا الزام

کراچی(اے این این ) ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر پی ایس پی کے مسلح کارکنان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ آج پی ایس پی سے درجنوں کارکنان دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہوئے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنھیں ڈرا ھمکا کر پی ایس پی میں شامل کرایا گیا اور یہ گرفتاریوں اور مار دینے کے خوف سے ایم کیو ایم چھوڑ گئے تھے، ڈر ختم ہونے کے بعد یہ لوگ واپس گھر لوٹ آئے ہیں۔کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کے سیکڑوں کارکنان ہمارے رابطے میں ہیں اور وہ ایم کیو ایم میں شامل ہونا چاہتے ہیں، انتخابات میں ناکامی کے خوف سے اب پی ایس پی کے کارکنان نے ہماری انتخابی مہم کو ثبوتاژ کرنا شروع کردیا ہے۔

ایم کیوایم

مزید : پشاورصفحہ آخر