ڈیرہ: احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کا دھرنا

ڈیرہ: احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کا دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عہدے داروں نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف مغربی سرکلرروڈ پردھرنا دیا اوربعدمیں ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن ڈیرہ میں عدالتی فیصلے کے خلاف مذمتی جلسہ کیاجس میں ضلعی صدر ریحان ملک ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ ، نائب صدر صوبہ KPKراجہ اخترعلی ، رضوان گنڈہ پور ، شیخ عارف، اللہ نواز ، رضوان سعید ، زاہد راجپوت ، چوہدری قاسم ، حاجی عباس ، اقبال حیدر ضلعی صدر ایم ایس ایف اوروسیم تبسم کے علاوہ یوتھ ونگ ، لائیر ونگ کے عہدیداربھی موجودتھے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ملک ، چوہدری ریاض ایڈوکیٹ اورراجہ اخترعلی نے کہاکہ میاں نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدرکے خلاف کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔ احتساب عدالت کافیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھاجائے گا ۔ یہ فیصلہ انصاف کا قتل ہے ۔ پوری قوم اس فیصلے کو مستردکرتی ہے ۔ میاں نوازشریف نے اپنے دوراقتدارمیں ملک میں ریکارڈترقیاتی کام کیے اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔انشاء اللہ قوم 25جولائی2018کو شیر کے نشان پرمہرلگاکرمیاں نوازشریف کی قیادت پر اعتمادکا اظہارکرے گی ۔13جولائی بروز جمعہ کواسلام آبادائیر پورٹ پرمیاں نوازشریف اورمریم نوازکاشانداراستقبال کیاجائے گا۔