بونیر:سینکڑوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

بونیر:سینکڑوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی کے 21 میں ڈرامائی تبدیلی ،یونین کونسل بٹاڑہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے اے این پی کے ضلعی نائب صدر شیر محمد خان کی کوشیشوں سے عوامی نینشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔شاہد خان ۔امیرذادہ ۔شاپیر رحمان ۔منشی خان ۔بھادر شاہ ۔ڈاکٹر عارف ۔خاضر خان ۔معراج خان اور بہروز خان کی سربراہی میں تین سوافراد نے حلقہ پی کے 21 کے امیدوار قیصرولی خان کے رہائش گاہ سنی گرام میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر حلقہ پی کے 21 کے امیدوار قیصرولی خان ۔ڈپٹی صوبائی جنرل سیکرٹری نثار خان ۔یوتھ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سہراب خان اور ضلع نائب صدر شیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے 21 میں اے این پی روز بروز مقبول ہورہی ہے ۔ائے روز شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔خصوصا تحصیل چغرزی میں عوام جوق درجوق اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔کہ عوام اور سیاسی پارٹیوں کے کارکن اپنے اپنے جماعتوں کے پالیسوں سے تنگ اچکے ہیں ۔قیصرولی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر نے اس حلقہ میں اپنے کارکنوں کو کوئی عزت نہیں دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی پورے صوبہ میں مقبول جماعت ہے ۔تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔پی ٹی ائی کی حکومت نے پورے صوبہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیاہے ۔عوام 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگاکر اے این پی کے امیدواروں کو کامیاب کرائے گے ۔قیصرولی خان اور دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی ۔