سپریم کورٹ میں عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ میں عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی،تھائی لینڈاورسری لنکا میں قید پاکستانیوں ،گن اینڈکنٹری کلب پر غیر قانونی تعمیرات،پی ٹی سی ایل گارڈز کو کم تنخواہوں اورمیڈیاورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہو گی۔