طلال چودھری کیخلاف آج توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی

طلال چودھری کیخلاف آج توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی
طلال چودھری کیخلاف آج توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر طلال چودھری کیخلاف آج توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی ،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چودھری کیخلاف آج توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی،جسٹس گلزار حمد کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گااور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔سابق وفاقی وزیر طلال چودھری حاضری سے استثنیٰ کے باعث پیش نہیں ہوں گے جبکہ ان کے وکیل کامران مرتضیٰ گواہوں پر جرح کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد