احتساب عدالت شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں مزید وقت کیلئے آج سپریم کورٹ کو درخواست دے گی

احتساب عدالت شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں مزید وقت کیلئے آج سپریم کورٹ ...
احتساب عدالت شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں مزید وقت کیلئے آج سپریم کورٹ کو درخواست دے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں مزید وقت کیلئے آج سپریم کورٹ کو درخواست دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں دی گئی مدت آج ختم ہو رہی ہے ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سپریم کورٹ سے مزیدوقت کیلئے آج درخواست لکھیں گے جس میں مزید وقت کی استدعا کی جائے گی

واضح رہے کہ شریف خاندان کیخلاف 3 ریفرنسز دائرکئے تھے جن میں سے ایک ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسززیرسماعت ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد