پیپلزپارٹی آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،بلاول بھٹوجلسے سے خطاب کریں گے

پیپلزپارٹی آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،بلاول بھٹوجلسے سے خطاب ...
پیپلزپارٹی آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،بلاول بھٹوجلسے سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی آج ملتان جلسے میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
ترجمان علی قاسم گیلانی کے مطابق بلاول بھٹوشام4بجے پیپلزسیکرٹریٹ سے ریلی کی صورت میں روانہ ہونگے اور سیداں والابائی پاس پرعلی حیدرگیلانی کے استقبالیہ کیمپ پہنچیں گے جبکہ بلاول بھٹوبہاولپوربائی پاس میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ترجمان علی قاسم گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوبراستہ اڈہ لاڑ،قصبہ مڑل سے شجاع آباد پہنچیں گے اور مین تھاناچوک پرجلسے سے خطاب کریں گے اس کے بعد بلاول بھٹوبراستہ بوسن روڈ واپس پیپلزسیکرٹریٹ پہنچیں گے۔