تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل جاری

تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل جاری
تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل پارٹی ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ،عمران خان کابیان حلفی بھی ویب سائٹ پرجاری کردیاگیا۔

ویب سائٹ پرجاری تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزارروپے ہے،کپتان نے 2017میں 3لاکھ19ہزارروپے زرعی ٹیکس اداکیا،عمران خان نے سالانہ آمدن 47لاکھ76ہزار 611روپے ظاہرکی ۔

عمران خان کی بنی گالہ جائیدادکی مالیت ایک کروڑ14لاکھ71ہزارروپے ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں۔عمران خان کے پاس 2لاکھ کے مویشی اور 5لاکھ کافرنیچرہے،ان کے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اثاثوں میں 23 لاکھ روپے کمی ہوئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد