کنگن پور: پاکستانی لڑکی کو اس کے والد کے سامنے 3 اوباشوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دل دہلا دینے والی خبر آگئی

کنگن پور: پاکستانی لڑکی کو اس کے والد کے سامنے 3 اوباشوں نے جنسی زیادتی کا ...
کنگن پور: پاکستانی لڑکی کو اس کے والد کے سامنے 3 اوباشوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دل دہلا دینے والی خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور (ویب ڈیسک) بستی قطب شاہ میں تین اوباش نوجوانوں نے دیوار پھلانگ کر بیمار والد کی موجودگی میں 16 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، بھائی پرویز کی مدعیت میں ملزمان ناصر، اسماعیل اور ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق تینوں ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں میں لایا گیا، ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق مدعی نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان اس وقت گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جب میری ہمشیرہ گھر میں اکیلی تھی اور اسلحہ کے زور پر تینوں اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ بچی کے بھائی اور اس کے دیگر ورثاءنے اعلیٰ حکام سے انصاف اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کئی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور