آﺅ میرا احتساب کرو، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ

آﺅ میرا احتساب کرو، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ
آﺅ میرا احتساب کرو، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آئو میرا احتساب کرو، کوئی ثابت کر دے کہ میں نے کرپشن کی، بنکوں سے قرضے لئے، زمینوں پر قبضے کئے، اگر کسی نے ثابت کر دیا کہ کرپشن کی ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتا۔

یوٹرن خان خیبر پی کے میں کچھ نہیں کر سکا، ہم نے سکھر میں بڑی بڑی یونیورسٹیاں بنائیں۔ کینسر ہسپتال اور ایس آئی یو ٹی کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ جھوٹ کی سیاست ڈکٹیٹر تو کر سکتا ہے کوئی سیاستدان نہیں کر سکتا۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر