''پہلے 10سال کاحساب دیں'' سابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کوالیکشن مہم مہنگی پڑگئی

''پہلے 10سال کاحساب دیں'' سابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کوالیکشن مہم مہنگی پڑگئی
''پہلے 10سال کاحساب دیں'' سابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کوالیکشن مہم مہنگی پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ خورشیدشاہ کوالیکشن مہم اس وقت مہنگی پڑی جب سکھر میں شہریوں نے خورشیدشاہ کوگھیرلیا اور احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے سابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ سے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پہلے 10سال کاحساب دیں پھر ووٹ مانگیں۔ خورشیدشاہ کے حامیوں نے بمشکل انہیں شہریوں کے نرغے سے نکالا۔