ماموں کانجن: رشتہ ختم ،دلہا زبردستی دلہن لینے پہنچ گیا ،پوری بارات کی پٹائی

ماموں کانجن: رشتہ ختم ،دلہا زبردستی دلہن لینے پہنچ گیا ،پوری بارات کی پٹائی
ماموں کانجن: رشتہ ختم ،دلہا زبردستی دلہن لینے پہنچ گیا ،پوری بارات کی پٹائی

  

فیصل آباد(ویب ڈیسک)رشتہ ختم کرنے کے باوجود زبردستی بارات لانے پر لڑکی والوں نے دو لہا اور باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 بتایا گیا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 412گ ب سے آصف کا رشتہ ماموں کانجن کے چک509گ ب میں مقبول کھوکھر مرحوم کی بیٹی سے طے تھا ،دو روز قبل فریقین میں نکاح کی شرائط اور دیگر معاملات پر تلخ کلامی ہو گئی،د ولہا والوں نے جہیز کا سامان لیجانے سے انکار کرتے ہوئے رشتہ ختم کر دیا لیکن اس کے باوجود دولہا گزشتہ روز مقررہ تاریخ پر بارات لیکر دلہن والوں کے گھر پہنچ گیا۔

نکاح کرانے اور دلہن حوالے کرنے کا کہا جس پر لڑکی کے رشتہ داروں اور اہل محلہ نے ڈنڈوں،مکوں سے باراتیوں کی پٹائی کر دی ۔اس موقع پر بعض افراد نے اینٹیں بھی پھینکیں ،لڑائی میں دس مردو خواتین زخمی ہو گئے ،لڑکی والوں کی خواتین سمیت چار افراد بھی معمولی زخمی ہوئے ، دولہا سمیت سات باراتیوں کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد /جرم و انصاف