الیکشن کمیشن کانگران وزیراعلیٰ پنجاب کوخط ،بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنے کے معاملہ پر انکوائری کی ہدایت

الیکشن کمیشن کانگران وزیراعلیٰ پنجاب کوخط ،بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنے کے ...
الیکشن کمیشن کانگران وزیراعلیٰ پنجاب کوخط ،بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنے کے معاملہ پر انکوائری کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو کے قافلے کو اوچ شریف میں روکنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھ دیا جس میں پنجاب حکومت کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی کہ معاملے کی تحقیقات کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے اور کوتاہی کی صورت میں ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آئی جی پنجاب، ڈی پی او بہاولپور اور ڈی ایس پی کو قافلہ روکنے کا ذمہ دارٹھہرایا اور پولیس پر سیاسی وابستگی کا الزام بھی لگایا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط میں ڈی آئی جی بہاولپور کی سیاسی وابستگی کی نشاندہی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو شیری رحمان اور نیئر بخاری کی جانب سے شکایات درج کرائی گئیں تھیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد