سعدرفیق سے سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیرکی ملاقات، مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا

سعدرفیق سے سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیرکی ملاقات، مسلم لیگ (ن) کی ...
سعدرفیق سے سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیرکی ملاقات، مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیرکی ملاقات ہوئی جس میں ساجدمیرنے این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعدرفیق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات میں سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیر کا کہنا تھا کہ ہماری شوریٰ ن لیگ کاساتھ دینے کافیصلہ کرچکی ہے اور عام انتخابات میں ہم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا استقبال ہمارا جمہوری حق ہے اور پور ی مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا بھرپوراورپرامن استقبال کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 70سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور