”بھاشا ڈیم پر فنڈز قائم کیا گیا ہے اس میں تحریک انصاف کتنا حصہ ڈالے گی“صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دیدیاکہ چیف جسٹس پاکستان بھی دنگ رہ جائیں گے

”بھاشا ڈیم پر فنڈز قائم کیا گیا ہے اس میں تحریک انصاف کتنا حصہ ڈالے گی“صحافی ...
”بھاشا ڈیم پر فنڈز قائم کیا گیا ہے اس میں تحریک انصاف کتنا حصہ ڈالے گی“صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دیدیاکہ چیف جسٹس پاکستان بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشورکا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کا منشور پیش کیا۔

اس موقع پر صحافی کے سوال ”سپریم کورٹ نے بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز قائم کیا ہے اس میں تحریک انصاف کتنا حصہ ڈالے گی “ کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں تو صرف فنڈز اکٹھے کرتا ہوں دیتا نہیں ہوں،میں تو آگے ہی فنڈز اکٹھے کر کرکے تھک گیا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے شوکت خان ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کرتا رہا پھر نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈز جمع کئے،اس کے بعد دوسرے اور پھر تیسرے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کررہا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد