23 سالہ نوجوان لڑکے کی اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش لیکن پھر 5 دن بعد ہی اس کی پراسرار موت ہوگئی، اچانک موت کی وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کو شادی کی پیشکش کی لیکن اس کے 5دن بعد ہی ایسی وجہ سے اس کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی کہ سن کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ مائیکل اووینز نامی اس نوجوان کی 21سالہ روزی ریشیشی نامی لڑکی سے منگنی ہو چکی تھی۔ گزشتہ دنوں اس نے ریشیشی کو شادی کی پیشکش کی کیونکہ وہ جلد از جلد شادی کرنا چاہتا تھا تاہم یہ پیشکش کرنے کے 12گھنٹے بعد ہی اسے سردی لگ گئی اور وہ اچانک شدید بیمارجب اسے ہسپتال لیجایا گیا تو ایسی حقیقت سامنے آئی کہ اس کے والدین اور اس کی منگیتر کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ مائیکل کو خون کے کینسر کی ایک قسم ’لیوکائمیا‘ لاحق ہو چکی تھی اور انتہائی مرحلے پر پہنچ چکی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے مائیکل کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا اور کیمیوتھراپی کی تیاری کرنے لگے لیکن چار دن بعد سوتے میں مائیکل کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ یوں ریشیشی کو شادی کی پیشکش کرنے کے پانچ دن بعد ہی اس کی ناگہانی موت واقع ہو گئی۔ ریشیشی کا کہنا تھا کہ ”مائیکل میں کینسر کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ اچانک وہ بیمار ہوا اور ٹیسٹ کرنے پر پتا چلا کہ اس کا کینسر آخری مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ یہ سب کیسے ہو گیا، ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔ اس صدمے نے مائیکل کے والدین کو بھی اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے اور مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کے بغیر زندگی کیسے گزاروں گی۔“