ماروی میمن ایک بار پھر میدان میں، پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت کو” بیانیہ“ مخالف قرار دیدیا

ماروی میمن ایک بار پھر میدان میں، پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت کو” بیانیہ“ ...
ماروی میمن ایک بار پھر میدان میں، پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت کو” بیانیہ“ مخالف قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن ایک بار پھر میدان میں کود پڑیں ، پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت کو ”ووٹ کوعزت دو“بیانیہ کا مخالف قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ماروی میمن نے کہا کہ پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے متفق نہیں لیکن ان میں چودھری نثار اور زعیم قادری جیسی جرات نہیں ہے ۔ سو شل میڈیا پر ماروی میمن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ25جولائی بیانیے کے امتحان کا دن ہوگا ۔یادر ہے کہ اس سے قبل بھی ماروی میمن کی جانب سے پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

مزید : قومی