نواز شریف جیل میں اور۔۔۔ دبئی کی بیکری نے ایسا کیک بنا ڈالا کہ انٹرنیٹ پر آگ لگ گئی،دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

نواز شریف جیل میں اور۔۔۔ دبئی کی بیکری نے ایسا کیک بنا ڈالا کہ انٹرنیٹ پر آگ ...
نواز شریف جیل میں اور۔۔۔ دبئی کی بیکری نے ایسا کیک بنا ڈالا کہ انٹرنیٹ پر آگ لگ گئی،دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف کو نیب عدالت کی طرف سے سزا دیئے جانے کا شہرہ پوری دنیا میں ہے۔ ایسے میں دبئی کی ایک بیکری نے ایسا کیک بنا کر اس کی تصویر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی ہے کہ انٹرنیٹ پر آگ لگ گئی۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس بیکری کا نام ’شوگر کیوب‘ ہے جس نے اپنے اس کیک میں میاں نواز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھایا ہے۔

کیک پر بنی مقید نواز شریف کی تصویر کے ساتھ انگریزی لفظ Goneبھی لکھا ہوا ہے یعنی ’جا چکا ہے۔‘ یہ لفظ غالباً ’گو نواز گو‘ کے نعرے کی وجہ سے تحریر کیا گیا ہے۔ یقینا اس بیکری کا مالک عمران خان کا حامی ہو گا اور اس تصویر پر کمنٹس میں ہر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین جنگ بھی چھڑی ہوئی ہے تاہم ہمارا مقصد یہاں کسی ایک سیاسی جماعت کی طرفداری کرنا نہیں ہے۔ ہم آپ کو یہی تلقین کریں گے کہ آپ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنا ووٹ ضرور ڈالیں، کلی طور پر اپنی مرضی سے اور سوچ سمجھ کر۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا