اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 4مکان مسمار کر دیئے 

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 4مکان مسمار کر دیئے 
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 4مکان مسمار کر دیئے 

  

ام الفحم (صباح نیوز)قابض صہیونی فوج نے شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم میں فلسطینیوں کے4مکان بلڈوزر کی مدد سے منہدم کردیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس نے ام الفحم میں فلسطینی شہریوں کے زیرتعمیر گھروں کا محاصرہ کیا اور ان کی مسماری شروع کردی۔ایک مقامی شہری نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھروں کو محاصرے میں لیا اور اس کے بعد مکانات بغیر اجازت تعمیر کرنے کے دعوے کے تحت ان کی مسماری شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے عرعرہ شہر کی الظہرات کالونی میں ایک زیرتعمیر مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی