”میں ہوٹل میں ہوں اور سرفراز۔۔۔“ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کیساتھ ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلین میکس ویل نے ٹوئٹر پر کیا پیغام جاری کیا؟ دیکھ کر آپ کا تمام غصہ رفوچکر ہو جائے گا

”میں ہوٹل میں ہوں اور سرفراز۔۔۔“ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کیساتھ ہاتھ نہ ...
”میں ہوٹل میں ہوں اور سرفراز۔۔۔“ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کیساتھ ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلین میکس ویل نے ٹوئٹر پر کیا پیغام جاری کیا؟ دیکھ کر آپ کا تمام غصہ رفوچکر ہو جائے گا

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی کپتان سرفراز احمد بھاگتے ہوئے گراﺅنڈ میں آ گئے اور کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔معروف اداکارہ نادیہ حسین کی بغیر میک اپ تصویر سامنے آگئی، دراصل کیسی دکھتی ہیں؟ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا کیونکہ۔۔۔ 

اس دوران انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکس ویل کی جانب بھی ہاتھ بڑھایا مگر انہوں نے نظرانداز کرتے ہوئے شعیب ملک اور امپائر سے ہاتھ ملا کر اپنی راہ لی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ گلین میکس ویل کو معاملے کو احساس ہوا تو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر پاکستانی کا غصہ رفوچکر ہو جائے گا۔

گلین میکسویل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”گزشتہ روز پاکستان کی کامیابی پر مبارکباد۔ فخرزمان اور شعیب ملک کو روکا نہیں جا سکتا تھا۔ دورہ زمبابوے کا اختتام مایوس کن ہوا لیکن اس کے باوجود اس میں بہت سے مثبت پہلو تھے۔ میچ کے بعد دکھایا جانے والا واقعہ بظاہر کھیل کے جذبے کے خلاف دکھائی دیا، اور ایسا بالکل نہیں تھا جیسا میں کھیل کھیلتا ہوں۔ یہ میری طرف سے واقعی ایک بھول تھی اور میں اس وقت ہوٹل میں سرفراز کو تلاش کر رہا ہوں تاکہ اس کیساتھ ہاتھ ملا سکوں اور اسے اور اس کی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کر سکوں۔۔۔ پاکستان بہت ہی زبردست کھیلا“

ان کا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کا سارا غصہ رفوچکر ہو گیا ہے اور گلین میکس ویل کی اس کاوش کو سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ناصرف اپنی غلطی سدھارنے کی کوشش کی بلکہ تمام معاملے کی وضاحت بھی کر دی۔

مزید : کھیل