شاہد آفریدی کی سلمان خان کیساتھ ملاقات، دونوں کہاں ملے اور ملاقات میں کیا کچھ ہوا؟ تصاویر نے پاکستان تو کیا بھارت میں بھی دھوم مچا دی

شاہد آفریدی کی سلمان خان کیساتھ ملاقات، دونوں کہاں ملے اور ملاقات میں کیا ...
شاہد آفریدی کی سلمان خان کیساتھ ملاقات، دونوں کہاں ملے اور ملاقات میں کیا کچھ ہوا؟ تصاویر نے پاکستان تو کیا بھارت میں بھی دھوم مچا دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران بھارتی فلمی دنیا کے سپر سٹار سلمان خان سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔18 سالہ ایرانی لڑکی نے اپنے بیڈ روم سے ایسی ویڈیو بنا کر شیئر کروادی کہ اسے گرفتار کرلیا گیا 

کرکٹ اور فلم کے سپر سٹارز کی یہ ملاقات کینیڈا میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران ہوئی جس میں دونوں نے مل بیٹھ کر خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سپر سٹار سلمان خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد نے شرکت کی۔

شاہد خان آفریدی بھی سلمان خان سے ملنے وہاں پہنچے اور اس خوشگوار ملاقات کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ شاہد آفریدی نے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے ایونٹ کی خبر دینے کیساتھ ساتھ سلمان خان کے ساتھ بنائی جانے والی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ ’بینگ سلمان خان‘ میں کمیونٹی ممبرز کے ساتھ ملاقات زبر دست رہی جبکہ انہوں نے ایونٹ کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔ملاقات کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے جبکہ شاہد آفریدی کے چہرے پر سنجیدگی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل /تفریح