متنازعہ کتاب لکھنے والے جنرل اسد درانی کا نام پاک فوج نے ای سی ایل پر ڈلوایا، لیکن اس وقت وہ کہاں ہیں؟ ایسا دعویٰ کہ جان کر ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

متنازعہ کتاب لکھنے والے جنرل اسد درانی کا نام پاک فوج نے ای سی ایل پر ڈلوایا، ...
متنازعہ کتاب لکھنے والے جنرل اسد درانی کا نام پاک فوج نے ای سی ایل پر ڈلوایا، لیکن اس وقت وہ کہاں ہیں؟ ایسا دعویٰ کہ جان کر ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی خفیہ سروس آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی ایجنسی را کے سابق سربراہ کیساتھ مل کر ”سپائی کرونکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس“ نامی کتاب لکھی تو پاک فوج کی جانب سخت ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔18 سالہ ایرانی لڑکی نے اپنے بیڈ روم سے ایسی ویڈیو بنا کر شیئر کروادی کہ اسے گرفتار کرلیا گیا 

کتاب لکھنے پر وضاحت کیلئے انہیں جی ایچ کیو طلب کیا گیا اور حاضر سروس جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری بھی قائم کی گئی جسے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا گیا اور جنرل (ر) اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال کر ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ لیکن اب ایک مصنف اور سکالر ’عائشہ صدیقہ‘ نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا۔

عائشہ صدیقہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”جنرل اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق جھوٹ کن سے متعلق ہیں۔ وہ اپنی کتاب کے بارے میں بات کرنے کیلئے اے ایس دلت کیساتھ جلد لندن جا رہے ہیں، اور ان کی کتاب سے متعلق قائم انکوائری کمیشن کے نتائج کدھر ہیں“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور