رجب طیب ایردوان نے نئے نظام حکومت کے تحت حلف اٹھا لیا:وزیر اعظم کاعہدہ ختم

رجب طیب ایردوان نے نئے نظام حکومت کے تحت حلف اٹھا لیا:وزیر اعظم کاعہدہ ختم
رجب طیب ایردوان نے نئے نظام حکومت کے تحت حلف اٹھا لیا:وزیر اعظم کاعہدہ ختم

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) رجب طیب ایردوان نے ترکی میں نئے نظام حکومت کے تحت منتخب ہونے والے پہلے سربراہ کے طور پرحلف اٹھا لیا ہے۔ وہ اپنی کابینہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

ایردوان نے 24 جون کو ہونے والے انتخابات میں 52 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ترکی میں نئے نظام حکومت کے تحت وزیراعظم سمیت کئی عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔حلف اٹھانے کے بعد رجب طیب ایردوان کو وزارکو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہوں گے۔نئے صدارتی نظام کے تحت وفاقی وزرا کی تعداد 26 سے کم کر کے 16 کر دی جائے گی اور اسمبلی کا کوئی رکن وزیر نہیں بن سکے گا۔بن علی یلد رم 27 ویں اور آخری وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔پاکستان کے صدرممنون حسین نے بھی رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ صدر مملکت تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی میں ہیں۔ترکی کے صدارتی سوشل کمپلیکس میں متوقع تقریب حلف برداری میں مختلف ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور پارلیمانی سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید : بین الاقوامی