’یہ تمہاری بیگم کی تصاویر ہیں اور۔۔۔‘ آدمی کو واٹس ایپ پر ایسی تصاویر موصول کہ ہوش اُڑگئے لیکن پھر۔۔۔

’یہ تمہاری بیگم کی تصاویر ہیں اور۔۔۔‘ آدمی کو واٹس ایپ پر ایسی تصاویر موصول ...
’یہ تمہاری بیگم کی تصاویر ہیں اور۔۔۔‘ آدمی کو واٹس ایپ پر ایسی تصاویر موصول کہ ہوش اُڑگئے لیکن پھر۔۔۔

  

دبئی سٹی(مانیٹرگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک غیر ملکی شہری نے ایک ریستوران میں مینجر کے عہدے پر فائز ایک شخص کو بلیک میل کرنے کے لئے اس کی اہلیہ کی مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر اسے واٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں، لیکن اس کی یہ چال ایسی الٹی پڑی کہ لینے کے دینے پڑ گئے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یورپی باشندہ مینجر کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتا تھا لیکن مینجر کو اس کے کردار پر شک تھا۔ مینجر نے اس کے خلاف ریستوران کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں شکایت بھی درج کروا رکھی تھی۔ یورپی باشندہ اسے شراکت داری پر مجبور کرنا چاہتا تھا اور شکایت واپس لینے کے لئے بھی دباؤ ڈالنا چاہتا تھا۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے اس نے مینجر کی بیوی کی تصاویر مختلف مقامات پر بنائیں اور واٹس ایپ کے ذریعے اسے بھیج کر بلیک میلنگ کی کوشش کی ۔اس کی یہ کوشش اس وقت بری طرح ناکام ہو گئی جب مینجر نے بلیک میل ہونے کی بجائے پولیس کو شکایت کر دی۔ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد غیر ملکی شہری کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔ 

مزید : عرب دنیا