نواز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ’پنجاب پولیس‘ لندن پہنچ گئی، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی کہ ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

نواز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ’پنجاب پولیس‘ لندن پہنچ گئی، ایسی ویڈیو سوشل ...
نواز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ’پنجاب پولیس‘ لندن پہنچ گئی، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی کہ ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی گئی تو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا مگر نواز شریف اور مریم نواز کی لندن موجودگی کے باعث تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نواز شریف کو گرفتار کرنا ہے تو میں بھی ساتھ جیل جاﺅں گی“ کس خاتون نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا؟ مریم نواز نہیں بلکہ۔۔۔ جان کر نیب حکام اپنا سر پکڑ لیں گے 

سزاءملنے کے بعد لندن میں موجود پاکستانیوں نے نواز شریف کے گھر کے باہر جمع ہو کر احتجاج بھی کیا اور کئی افراد نے توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش بھی کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے اور پاکستانی ان کے گھر کے سامنے اکٹھے ہو کر نعرے بازی کرتے ہیں۔

ایسے میں ایک نوجوان پنجاب پولیس کا یونیفارم پہن کر نواز شریف کے گھر کے باہر پہنچ گیا جس کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سے ان کو سزا ملی ہے اور پنجاب پولیس عدالتی حکم کے مطابق انہیں گرفتار کرنے کیلئے یہاں پہنچی ہے۔ اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ہنسی کا ایک طوفان برپا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور