شہباز شریف کے پاس نواز شریف کے بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا :معروف تجزیہ کار کا دعویٰ

شہباز شریف کے پاس نواز شریف کے بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ...
شہباز شریف کے پاس نواز شریف کے بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا :معروف تجزیہ کار کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز آہستہ آہستہ نواز شریف کے بیانئے کی جانب جارہے ہیں اور شہباز شریف کے پاس بھی اس بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔

جیو نیو ز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ حمزہ شہباز بھی میاں نواز شریف کے بیانیے کی طرف جا رہے ہیں اور یہ اسی وقت ہی طے ہوگیا تھا جب چودھری نثار کو ٹکٹ نہیں ملا تھاکہ پارٹی میں کسی کی چلنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف کو پتہ چلے گا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے کوئی چانسز نہیں ہیں تو ان کے پاس بھی میاں نواز شریف کے بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف چودھری نثار کے ساتھ دن رات ملاقاتیں کرتے رہے لیکن جب چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو شہباز شریف کوپتہ چل گیا کہ اسی ویگن کی سواری کرنا ہوگی جس کی نواز شریف چاہیں گے ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو نوازشریف نے بنا یا ہے اور شہباز شریف اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

مزید : قومی