26 جولائی کو عام معافی کا اعلان کروں گا: فاروق ستار

26 جولائی کو عام معافی کا اعلان کروں گا: فاروق ستار
26 جولائی کو عام معافی کا اعلان کروں گا: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمافاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو چھوڑ کر جانے والے واپس آسکتے ہیں،26 جولائی کو عام معافی کا اعلان کروں گا۔

جیو نیوز کے مطابق فاروق ستار نے کلفٹن لسبیلہ کمپاونڈ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق لوگوں کی وجہ سے مقابلہ سخت ہے،دوسری جماعتوں میں جانے والے ایم کیو ایم کے تیار کردہ ہیں،مردم شماری میں کراچی کے عوام کو غلط گنا گیا ہے،ایم کیو ایم کو چھوڑ کر جانے والے واپس آسکتے ہیں،26 جولائی کو عام معافی کا اعلان کروں گا، الیکشن کراچی کے عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے، الیکشن کے بعد صوبے کی تحریک چلائیں گے۔

مزید :

قومی -