ایون فیلڈ فلیٹس ،لندن میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان نواز شریف کی رہائش گا ہ کے باہر آمنے سامنے آگئے اور پھر ۔۔۔

ایون فیلڈ فلیٹس ،لندن میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان نواز شریف کی رہائش ...
ایون فیلڈ فلیٹس ،لندن میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان نواز شریف کی رہائش گا ہ کے باہر آمنے سامنے آگئے اور پھر ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے 10کارکنوں نے احتجاج کیا تو مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے ،پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے ،اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ۔کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی ۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں نے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی تھی ۔

مزید :

قومی -