پرنسپل کی 10سالہ بچی کے ساتھ مسلسل شرمناک حر کت ، پیٹ میں درد ہونے پر راز کھل گیا

پرنسپل کی 10سالہ بچی کے ساتھ مسلسل شرمناک حر کت ، پیٹ میں درد ہونے پر راز کھل ...
پرنسپل کی 10سالہ بچی کے ساتھ مسلسل شرمناک حر کت ، پیٹ میں درد ہونے پر راز کھل گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پولیس نے99سالہ سابق پرنسپل کو 10سالہ بچی کے ساتھ مسلسل زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ، ملزم علاقے کا ایک بڑا زمیندار بھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی اور اس کاخاندان چنائے میں سابق پرنسپل کے مکان میں کرائے پر رہتے ہیں ۔ بچی کے والدین کو 99سالہ شیطان کی اس حرکت کا اس وقت پتہ چلا جب اس نے اپنے پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم اکثر اس کو اس گھناﺅنے شیطانی فعل کا نشانہ بناتا رہتا ہے ۔

پولیس نے والدین کی شکایت اور بچی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے سات بچے ہیں جو اپنی اپنی جگہ سیٹل ہیں جبکہ ملزم نے اپنی گزر بسر کے لئے 5مکانات تعمیر کرکے کرایہ داروں کو دے رکھے ہیں جن میں سے ایک میں متاثرہ بچی کا خاندان بھی رہائش پذیر ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس