سپیکر قومی اسمبلی نے آج ہونیوالے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس ملتوی کردیئے

سپیکر قومی اسمبلی نے آج ہونیوالے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس ملتوی کردیئے
سپیکر قومی اسمبلی نے آج ہونیوالے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس ملتوی کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی نے آج ہونیوالے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس ملتوی کردیئے ہیں ۔ دنیانیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائمہ کمیٹیوں کے آج ہونیوالے تمام اجلاس ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس قومی اسمبلی سیشن کے دوران رکھے جائیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ یہ فیصلہ کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک ممبر کو پانچ دن کا ٹی اے ڈی اے ادا کیا جاتا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -